ھنگو ، احاطہ کچہری میں ملزمان پر پیشی کے دوران فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا، ملزم گرفتار
جمعرات 12 مئی 2016 19:19
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ھنگو میں دن دھاڑے کچہری کے احاطہ میں پولیس کی موجودگی میں ملزمان پر پیشی کے دوران فائرنگ کر دی گئی جس میں ملزمان بال بال بچ گئے ،فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ سٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر سے متصل ڈسٹرکٹ کچہری میں پولیس اہلکار302کیس میں نامزد 2چچا زادمجاہد اورظاہر جان سکنہ طورہ وڑی ہنگوکو ایڈیشنل سیشن جج 2کی عدالت میں پیشی کے لئے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران دن دھاڑے پولیس کی موجودگی میں تاک میں بیٹھے ہوئے ملزم دیار خان سکنہ مردان نے 9ایم ایم پستول سے اچانک ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ سے ملزمان بال بال بچ گئے تا ہم وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے ملزم دیار خان کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا جہاں پر پولیس نے ملزم دیار خان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.