صوابی میں جدیدتقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن سروس کا افتتاح کر دیا گیا
جمعہ 13 مئی 2016 19:00
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) صوابی میں جدیدتقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔آئی جی پی خیبر پختون خوا ناصر خان دورانی اور ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کی احکامات کے پیش نظر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی نگرانی میں صوابی میں بھی جدید تقاضوں سے لیس ٹریفک وارڈن کا افتتاح کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے ٹریفک پولیس کو نئے وردی کے ساتھ نئی مثبت سوچ پیدا کرنے کی ہدایت دی ٹریفک انچارج جناب علی خان نے علی الصبح اپنی ٹریفک ٹیم جدید تربیت سے لیس کو اکھٹے کرکے جدید تقاضوں سے لیس کٹ تقسیم کی ،ٹریفک اس نئے نظام میں ٹریفک چالان کی رسید اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ،جبکہ خوش اخلاق عملہ تعینات کرکے شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بھی کوشش کی گئی ہے ،اس موقع پر ٹریفک انچارج جناب علی خان نے اپنے ٹیم کو کٹ کے ساتھ مبارک باد پیش کی اور ہدایت جاری کی کہ عوام کی بھلائی کے لئے اور اس وردی کے تبدیلی ہمارے سوچ میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے ،اور امید رکھتے ہیں کہ ہم اپنے ڈیوٹی سرانجام دے کر عوام کی خدمت اور آفسران بالا کی احکامات پر پوری مرکوز رہے ،اس موقع پر تمام تر ٹریفک وارڈن ٹیم اپنے اپنے پوائنٹ با خوشی سے سنبھال کر نئے صبح کا آغاز نئی وردی سے کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.