پشاورہائی کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے خلاف جا ری حکم امتناعی میں توسیع کردی
جمعہ 13 مئی 2016 22:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) پشاورہائی کورٹ نے اوگرا کو خیبر پختونخوا کے صنعتوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے خلاف جا ری حکم امتناعی میں توسیع کردی،گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نجی صنعتی یونٹ امبیڈائز کیمیکلز کی جانب سے ائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران عدالت کوبتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس وصول کیا جا رہاحالانکہ گیس کی پیداواری صوبہ سے اس طرح کو ٹیکس وصول کرنا غیرقانونی ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 157کے تحت گیس پیدواری صوبہ سے اسطرح کا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتالہٰذا اس کی وصولی روک دی جائے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل سال2011اور 2014میں بھی ہائی کورٹ کی جانب سے اس ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جا چکا ہے تاہم حکومت نے ایک بار پھر اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.