پیداوار میں اضافے کے لیے مٹی و پانی کا تجزیہ کروایا جائے،ترجمان

ہفتہ 14 مئی 2016 15:00

راولپنڈی۔14مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مئی۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کھیتوں کی مٹی اور آبپاشی کیلئے دستیاب پانی کے تجزیہ کی روشنی میں فصل کی قسم، شرح بیج اور کھادوں کا انتخاب کیا جائے۔ ماہرین کے مطابق ہماری زرعی زمینوں میں بعض عناصر کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی بنیادی وجہ زرعی زمنیوں کی مٹی اور آبپاشی کیلئے استعمال کئے جانے والے پانی کا تجزیہ نہ کروانا ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کی سہولت اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلع کی سطح پر مٹی و پانی کی تجزیہ لیبارٹریاں قائم کی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں کاشتکار مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن 0800-29000 اور 0800-15000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :