کانز فلم فیسٹول 2016: ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ سنہرے رنگ کے لباس میں جلوے بکھیر دیئے
ایشوریا نے ریڈ کارپٹ پر لبنانی ڈیزائنر علی یونس کا بنایا ہوا جوڑا پہنا جس کے ساتھ ساتھ ان کے میک اپ کو بھی خوب پسند کیا گیا
ہفتہ 14 مئی 2016 18:42
ْ ممبئی ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے 2016 میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر سنہرے رنگ کے لباس میں شرکت کی جس میں اداکارہ نہایت دلکش نظر آئیں۔اپنی اگلی بولی وڈ فلم 'سربجیت' کی شوٹنگ میں مصروف ایشوریا رائے کو اس سال کانز کی تیاری کرنے کے لیے بہت کم وقت ملا جس کے باوجود اداکارہ نے یقیناً بہترین لباس کا انتخاب کیا تھا۔
ایشوریا نے ریڈ کارپٹ پر لبنانی ڈیزائنر علی یونس کا بنایا ہوا جوڑا پہنا جس کے ساتھ ساتھ ان کے میک اپ کو بھی خوب پسند کیا گیا۔واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ایشوریا کا یہ 15واں سال ہے۔ایشوریا نے سب سے پہلے سال 2002 میں اپنی فلم 'دیوداس' کی تشہیر کے لیے اس فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔(جاری ہے)
اس کے بعد اداکارہ میک اپ برانڈ لوریل کی برانڈ امبیسیڈر بن گئیں اور لگاتار 14 سالوں سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھا رہی ہیں۔
فیسٹیول کے لیے روانہ ہونے سے قبل ایشوریا کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک اپنے لیے کسی جوڑے کا انتخاب نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس بات سے پریشان ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل کانز میں ایشوریا کے جوڑوں کو متعدد بار تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ایشوریا کانز فیسٹیول میں مزید اور دو روز ریڈ کارپت پر جلوہ گر ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.