چین میں اپریل میں ناگہانی آفات 53افراد ہلاک ہوئے

معیشت کو براہ راست قریباً 550ملین امریکی ڈالر کا انقصان پہنچا

ہفتہ 14 مئی 2016 21:29

چین میں اپریل میں ناگہانی آفات 53افراد ہلاک ہوئے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں چین بھر میں ناگہانی آفات میں 53افراد ہلاک ،16لاپتہ اور 5.6ملین سے زائد متاثرہوئے ، ان ناگہانی آفات میں خشک سالی ، زلزلے ، سیلاب ، جنگلات کی آگ ، لہریں اور ژالہ باری شامل ہیں ان کی وجہ سے معیشت کو براہ راست قریباً 3.6بلین ژوان (قریباً550ملین امریکی ڈالر کا خسارہو ا ۔

(جاری ہے)

یہ بات وزارت شہری امور کے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ،53ہزار سے زائد افراد کی دوبارہ آبادکاری کرنی پڑی ، ان میں سے اٹھائیس ہزار کو ہنگامی امداد درکار ہوئی ،قریباً چھ ہزار مکانات منہدم ہوئی ا ن میں زیادہ ترسیلاب کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں منہدم ہوئے ۔مجموعی نقصان گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت کے مقابلے میں عام طورپر کم رہا ۔ گذشتہ سال ناگہانی آفات کی وجہ سے 68افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :