62 ویں قومی ریسلنگ چمپئن شپ 24 مئی کو گوجرانوالہ میں شروع ہوگی
چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی ہیڈ کوچ انور
اتوار 15 مئی 2016 12:05
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 24 مئی کو گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔
(جاری ہے)
قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں اور قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ 26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائیگی۔
چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائیگی جن کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائیگا ان کھلاڑیوں کو کوچز تربیتی کیمپ کے دوران جدیدا ور اعلیٰ تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے ایشین بیچ گیمز میں شرکت کیلئے بھیجا جائیگا۔ یہ گیمز ستمبر میں ویت نام میں کھیلے جائینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.