فلسطینی اسیران وشہداء کے اہل خانہ کو اعزازی حج سکیم میں شامل کیاجائے،فلسطینی وزارت مذہبی امور کا خادم حرمین شریفین سے مطالبہ
اتوار 15 مئی 2016 13:20
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) انسانی حقوق تنظیموں نے فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعلان کردہ اعزازی حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالوں میں اسرائیلی جیلوں میں قید شہریوں اور شہداء کے اہل خانہ کو بھی شامل کرے۔
(جاری ہے)
محکمہ امور اسیران کے زیرانتظام سٹڈی سینٹر یونٹ کے چیئرمین عبدالناصر فروانہ نے بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو فلسطینی اسیران کے اہل خانہ اور شہداء کے ورثاء کو اعزازی حج سکیم میں شامل کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔
اس لئے فلسطینی محکمہ مذہبی امور سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سعودی عرب کی اعزازی حج اسکیم میں شہداء کے ورثاء اور اسیران کے اہل خانہ کے نام بھی شامل کرے۔فروانہ کا کہنا ہے کہ 2010ء، 2011ء اور 2012ء کو اعزازی حج کی سکیم میں سعودی عرب نے خاص طورپر فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو شامل کیا تھا۔ اعزازی حج سکیم سے وہ فلسطینی بھی مستفید ہوئے جنہیں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں سنہ 2011ء میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.