نیتن یاہو کی اپنی مقبولیت کیلئے ٹوئٹر پر شروع کی گئی سوال جواب کی مہم گلے کا پھندہ بن گئی
سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم سے متعلق سوالات کی بھرمار کردی،تنقید، ترش ،تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا
اتوار 15 مئی 2016 13:22
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’ٹوئٹر‘ پر سوال جواب کی نئی مہم شروع کی جس کا مقصد اپنی عوامی مقبولیت میں اضافہ کرنا تھا مگر یہ مہم اس وقت ان کے گلے کا پھندہ بن گئی جب آئن لائن سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم سے متعلق سوالات کی بھرمار کردی۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو کی آن لائن سوال جواب کی مہم کو سماجی کارکنوں نے ان کی بدترین ناکامی کا مظہر قرار دیا ہے۔ نیتن یاھو کو آن لائن سوالات کے دوران نہ صرف کڑی تنقید اور ترش اور تلخ نوعیت کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں سخت لعن طعن اور فلسطینیوں کیخلاف جرائم پر بھرپور طنزو تعریض کا بھی نشانہ بننا پڑا ہے۔(جاری ہے)
ٹوئٹر پر AskNetanyahu کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کے پہلے چند گھنٹوں میں فلسطینی سماجی کارکنوں اور فلسطینیوں کے حامیوں نے 20 ہزار ٹیوٹس کی بھرمار کردی اورنیتن یاھو کے حامی دم دباتے بھاگتے دکھائی دیئے۔
فلسطینیوں کی ٹویٹس کے طوفان میں صہیونیوں کے سوالات دب کر رہ گئے۔مسئلہ فلسطین کے حامی سماجی کارکنوں نے یہودیوں کے فلسطینیوں کیخلاف جرائم، غیریہودی اقوام کیساتھ صہیونی نسل پرستی سے متعلق سوالات کی بھرمار، غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ جرائم کی تصاویر نے مہم پرغلبہ حاصل کرتے ہوئے نیتن یاھو کو سخت پریشان کردیا۔آن لائن مہمات کے ماہر اور سماجی کارکن رفعت العرعیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹوئٹر‘ پر نیتن یاھو سے سوال جواب کی مہم کا اصل مقصد اسرائیلی وزیراعظم اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کی بحالی کی کوشش کی تھی مگر یہ کوشش اس وقت بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی جب فلسطینیوں کے حقوق کیلئے سرگرم کارکنوں نے مہم کے دوران اسرائیلی جرائم سے متعلق ٹیوٹس کی بھرمار کردی۔العرعیر نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت میں اضافے کیلئے ہونیوالی مہم اس لئے پٹ گئی کیونکہ صہیونیوں کے ان گنت جنگی جرائم کی وضاحت کیلئے کسی اسرائیلی عہدیدار کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہیں ہوتا۔ سماجی کارکنوں نے آتشیں نوعیت کے سوالات کی بھرمار کرکے نیتن یاھو اور مہم کے منتظمین کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔ اس مہم کے بعد شاید ہی کوئی اسرائیلی عدیدار اس طرح کی حماقت کا مرتکب ہوگا۔ دو گھنٹے کی طویل مہم کے دوران نیتن یاھو صرف 45 سوالوں کے جواب دے پائے جن میں 4 عربی اور 3 عبرانی میں پوچھے گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.