سٹیڈیم سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ تربیت میں استعمال ہونے والا آلہ تھا ، پولیس
پیر 16 مئی 2016 14:22
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء)پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ تربیت میں استعمال ہونے والا آلہ تھا۔مانچسٹر میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس مشتبہ پیکٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے پیکٹ سے دھماکہ نہیں ہو سکتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’ایک نجی کمپنی بدھ کو ہونے والے تربیتی مشق کے بعد یہ آلہ حادثاتی طور پر سٹیڈیم میں بھول گئی۔
‘انگلش پریمیئر لیگ کا میچ اب دوبارہ منگل کو برطانیہ کے وقت کے مطابق آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔گریٹر مانچسٹر کے میئر اور پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ’ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور وہ فوری تحقیقات چاہتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔(جاری ہے)
‘خیال رہے کہ پیکٹ ملنے کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ کے آخری دن مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے شروع ہونا تھا لیکن پہلے اس کے آغاز میں تاخیر کا اعلان کیا گیا اور پھر اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کی منسوخی کا فیصلہ پولیس کے مشورے پر کیا گیا۔میچ سے قبل وارم اپ کے لیے کھلاڑی پر پچ پر آ گئے تھے تاہم دو بج کر 40 منٹ پر ’آپریشن ریڈ کوڈ‘ الرٹ جاری ہونے کے بعد وہ بھی واپس چلے گئے۔کھیل کے آغاز سے قبل ہی میدان میں ایک مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاعات پر سر ایلکس فرگوسن سٹینڈ اور سٹریٹفرڈ اینڈ سٹینڈ کو تماشائیوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.