پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ (کل)قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
میچ کا مقصد قومی اتحاد کا پیغام ،صوبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ،پنجاب کی ٹیم بھی میچ کھیلنے خیبر پختوانخواہ جائیگی ‘ قاضی عدنان فرید
پیر 16 مئی 2016 18:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے اراکین اسمبلی کی کرکٹ ٹیمیں کلبروز ( منگل ) کو قذافی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ میں مد مقابل ہوں گی ،پنجاب کی ٹیم بھی میچ کھیلنے کے لئے خیبر پختوانخواہ کا دورہ کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پر قومی اتحاد کا پیغام دینے اور صوبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی غرض سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کے انعقاد کیا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ (منگل ) شام چھ بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسکے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں میں تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اراکین کی ٹیم کی قیادت میاں منیر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں قاضی عدنان فرید( نائب کپتان) ،سردار شیر علی گورچانی،آصف محمود ،محمو دچیمہ ،ملک وحید،علی سلیمان، زعیم حسین قادری، میاں نوید ،ملک تیمور مسعود،حیدر مہدی،رانا بابر حسین،خضر کھگہ،عامر شہانی ،اکبر حیات ہراج اور سردار وقاص حسن موکل شامل ہوں گے جبکہ خیبر پختوانخواہ اسمبلی کی ٹیم کی شوکت زئی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمود خان،شاہ فرمان،علی امین گنڈا پور،اشتیاق عمر،ڈاکٹر امجد ،گل صیب خان،شاہ فیصل ،محمد علی،خلیق ،محمد راشد،محمود جان،ضیاء اﷲ بنگش،مہیب اﷲ شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.