کرسپانڈینٹ بینکاری فریم ورک وضع کرنے کیلئے سارک ممالک کو تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا،گورنر سٹیٹ بنک کا سیمینار سے خطاب
پیر 16 مئی 2016 23:01
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ خطے میں کرسپانڈینٹ بینکاری فریم ورک وضع کرنے کیلئے سارک ممالک کو تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اسلام آباد میں سارک فنانس کے زیراہتمام اسٹیٹ بنک کی جانب سے سارک خطے میں نظام ادائیگی اور کرسپانڈینٹ بینکاری کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سیمینار میں سارک ممالک کے مرکزی بینکوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی۔ اس موضوع کے مقامی وبیرونی ماہرین نے کرسپانڈینٹ بینکاری کے مختلف گوشوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔ اسٹیٹ بنک کے گورنر نے ادائیگی اور تصفیے کے طریقوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے نظام میں جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے مشترکہ حل کیلئے سارک خطے کے ریگولیٹرز کو باہم رابطہ اور تبادلہ خیال کرنا چاہئے اور حل کی تلاش میں یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ تجارت، کاروبار اور ترسیلات کے بہاؤ کو مدد ملتی رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سارک ممالک اپنا کرسپانڈینٹ بینکاری نظام تیار کرنے کے قابل ہوں تو زری لین دین کی لاگت اور وقت دونوں کی خاصی بچت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خطے کے ممالک کو منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں اور خطرات نظر انداز نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ آج کی دنیا میں مالی اداروں کو ان ذمہ داریوں اور خطرات کا پہلے سے زیادہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرسپانڈینٹ بینکاری اور ادائیگی کے نظام پر سارک کی سطح پر یہ اولین سیمینار تھا جس کا مقصد خطے کے مرکزی بینکوں کو یہ مواقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنی اپنی حدود میں رائج پالیسیوں اور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.