وزیراعلیٰ کوغیر ملکی ماہرین نے چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی رپورٹ پیش کردی
محنت اورپیشہ وارانہ انداز میں رپورٹ تیار کرنے پر غیر ملکی ماہرین ،سیکرٹری معدنیا ت اور متعلقہ حکام کی تعریف
منگل 17 مئی 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں غیر ملکی ماہرین نے چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس کے دوران رپورٹ کی روشنی میں منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے محنت اورپیشہ وارانہ انداز میں رپورٹ تیار کرنے پر غیر ملکی ماہرین ،سیکرٹری معدنیا ت اور متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورزمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کیلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے حوالے سے بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی مکمل طورپر بااختیار ہے اور یہ کمیٹی منصوبے کے حوالے سے باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے پیش رفت کا خود جائزہ لے اور منصوبے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے خود فیصلے کرے ۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ اگلے ماہ مکمل ہوگی۔غیر ملکی ماہرین نے رپورٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کے نتائج سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزراء شیر علی خان،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری معدنیات۔چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام کے علاوہ جرمنی کے ماہر و ٹیم لیڈر ڈاکٹر جرگن ہرتیش،چیف جیالوجسٹ سٹیو کاٹرے، جیالوجسٹ اورپراجیکٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ ڈریو گریک اور چینی کمپنی ایم سی سی کے ژاؤ شینگنگ نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.