ملک میں ٹینس کے پھیلاؤ اور بہتری کیلئے انٹرنیشنل کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز تیار کئے جائیں
بدھ 18 مئی 2016 13:17
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل ٹینس پاکستان میں بحال ہونے کے بعد پاکستان ٹینس فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں ٹینس کے پھیلاؤ اور بہتری کیلئے انٹرنیشنل کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز تیار کئے جائیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے اے پی پی کو بتایاکہ فیڈریشن نے ملک میں باصلاحیت کوچز اور ریفریز کو تلاش کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ کورس منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلا کورس رواں سال اگست میں منعقد ہوگا جبکہ دوسرا کورس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔
پہلے تین روزہ کورس میں ملک بھر سے 20 ریفریز اور کوچز کو مدعو کیا ہے۔ انہیں وائٹ بیج کے ریفریز شہزاد اختر علوی اور عارف قریشی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے کورس میں شرکت کرنے والے ریفریز اور کوچز کی کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے۔ انہیں انگلش سے واقفیت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورس میں کامیاب ہونے والے ریفریز اور کوچز کو آئی ٹی ایف کوالفکیشن ٹریننگ کیلئے بھجوائیں گے۔
کورس میں کامیاب ہونے والے امیدوار پی ٹی ایف یلو بیج امپائرز اور ریفریز کہلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کورس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پورے ملک میں نیشنل ٹورنامنٹس میں امپائرز اور ریفریز کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ کیاجا سکے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے امپائرز اور ریفریز کو کورس کرانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ہمارے پاس ان کی تعداد بہت کم ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.