پشاوردھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے
بدھ 18 مئی 2016 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پشاور کے علاقے متھرا میں دھماکے کے تناظر میں پولیس کو سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات مذید سخت اور الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ حدود میں قائم سرکاری و نجی اسکولوں ، کالجوں ، جامعات و دیگر تعلیمی اداروں پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کی روح کے مطابق نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اس حوالے سے پولیس ڈپلائمنٹ کی بریفنگ جیسے امور کو بھی لازمی بنائیں ۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری آپریشن کو مذید تیز اور ۔(جاری ہے)
مربوط بناتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باالخصوص انٹیلی جینس بڑھانے اور دیگر انٹیلی جینس اداروں/ ایجینسیوں سے روابط اور خفیہ معلومات کی شیئرنگ جیسے نظام کو غیر معمولی بنایا جائے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے بروقت انسدادی اقدامات یقینی ہوسکیں ۔
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے اور اضلاع کے لحاظ سے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو مذید ٹھوس اور موثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیس پیٹرولنگ ، پکٹنگ ، اسنیپ چیکنگ ، ریکی اور نگرانی جیسے اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر غیر معمولی اور نتیجہ خیز بنایا جائے اور اس حوالے سے میڈیا دفاتر ، فیلڈ میں مصروف صحافیوں کی سیکیورٹی سمیت تمام پبلک مقامات ، ائیر پورٹس ، ریلوے اسٹیشنز ، بس ٹرمینلز ، حساس تنصیبات ، اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، قونصل خانوں ، فاسٹ فوڈ چینز ، وغیرہ کے علاوہ مرکزی مساجد ، امام بارگاہں وں ، مزارات ، درگاہوں اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات مذید سخت کیئے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.