گندم کا بیج محفوظ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکریں ،ماہرین

جمعرات 19 مئی 2016 14:26

سلانوالی۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کا شت کا ر آئند ہ فصل کیلئے گندم کا بیج محفوظ کرنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔اپنی ضرورت کے مطابق رقبے کا انتخاب کریں اور اسے جڑی بوٹیوں سے اچھی طرح پاک صا ف کر کے بیمار ،پیلے اورخرا ب پود ے نکا ل دیں۔

(جاری ہے)

فصل کی کٹائی گہائی اور اڑا ئی میں خاص ا حتیاط برتیں تا کہ خالص صاف ستھرا ورکیڑوں اوربیماریوں سے پا ک بیج آئند ہ سال کیلئے محفوظ کیا جاسکے۔

ضروری ہے کہ کٹائی اور گہائی کے وقت ہر قسم کی گندم کی ڈھیڑوں کو علیحدہ بھریوں میں رکھاجائے تا کہ ان کا بیج آپس میں نہ ملنے پا ئے ۔بیج کو گودام میں رکھنے سے پہلے ا چھی طرح خشک کرلینا چاہیے ۔ بیج کو سٹور کرنے کیلئے نئی بوریاں استعما ل کی جائیں تا کہ بیج کھپرا اورسرسر ی وغیر ہ سے محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :