چین کا ملک بھر میں غیر قانونی ویب سائٹس کی رجسٹریشن نہ کرنے اعلان

جمعرات 19 مئی 2016 20:08

چین کا ملک بھر میں غیر قانونی ویب سائٹس کی رجسٹریشن نہ کرنے اعلان

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء ) چین نے غیر قانونی ویب سائٹس کی رجسٹریشن بند کرنے کے لئے ملک بھر میں ریگولیٹرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کی سائبر سپیش انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق ویب سائٹس رجسٹرڈ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایسی ویب سائٹس کو فعال ہونے کی اجازت نہ دی جائے جو غیر قانونی مواد کی تشہیر کریں ۔صرف ایسی ویب سائٹس کو رجسٹر کیا جائے جو شہریوں کو مستندمواد قوانین کے مطابق فراہم کرتے ہوئے افواہوں ،تشدداورسکینڈلز کی نفی کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے ملک بھر میں بڑے میڈیا گروپس کی آواز زیادہ بہتر طریقے سے لوگوں تک پہنچ سکے گی۔

متعلقہ عنوان :