پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے تباہ ہو جانے والے مصری ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 مئی 2016 22:32

پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے تباہ ہو جانے والے مصری ائیرلائن کے طیارے کا ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مئی 2016ء)پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے تباہ ہو جانے والے مصری ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مصری ایئرلائن کی فلائٹ MS804 پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے پراسرار طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

طیارے میں سوار تمام 66 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ تباہی کا شکار ہو جانے کے بعد سے طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے آپریشن جاری تھا۔ اب بی بی سی نیوز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گمشدہ مصری ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ یونانی جزیرے سے ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مصری حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔