انسداد پولیو کیلئے مربوط کوششیں کی جارہی ہیں، کمشنر کراچی
والدین تعاون کریں ہر بار بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں،سید آصف حیدر شاہ
جمعہ 20 مئی 2016 18:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ایمر جنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران، پولیس، رینجرز اور آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت،یونیسف روٹری کلب اور بل گیٹس فاؤ نڈیشن کے نمائندے ،کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
اجلاس میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ24 مئی سے شروع ہو نے والی دچار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کراچی کے تمام 188 یونین کونسلوں میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔(جاری ہے)
پانچ سا ل کی عمر تک کے تما م بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے چھ ہزار ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ۔
کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو سو فیصد پولیو کے قطرے پلانے اور انسداد پولیو کے مقاصد حا صل کر نے کے لئے ضروری ہے کہ مر بوط انداز میں کام کیا جائے، مایئکرو پلان پرمکمل طور پر عمل کیا جا ئے ۔ ان رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے جس کی وجہ بچوں کے رہ جانے یا والدین کے انکار کر نے کا سبب ہیں۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کریں۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ پولیو وائرس کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیں۔ بار بار پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کو فائدہ ہے کوئی نقصان نہیں ہے اجلاس میں نسداد پولیو مہم میں والدین کی جانب سے انکار کرنے کی وجو ہات کا جائزہ لیا گیا ۔اور انھیں دور کر نے کے لیئے علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں 1299 پر انسداد پولیو ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ لو گوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسداد پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کریں اگر کسی علاقہ میں پولیو ٹیم نہ پہنچے تو اس کی اطلاع کمشنر کراچی آفس میں۔ 1299 پر اطلاع دیں ۔ انسداد پولیو ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.