چیف سلیکٹر کی دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے سیمنگ وکٹیں بنانے کی ہدایت
ہفتہ 21 مئی 2016 13:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے مقامی کیوریٹرز سے سیمنگ وکٹیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ کے متاثر کن ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انضمام نے پی سی بی کے چیف کیوریٹر کو ہدایت کی کہ وہ 29 مئی سے لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اسی طرح کی سیمنگ وکٹیں فراہم کرنے کی کوشش کریں جن کا انہیں انگلینڈ میں سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے ساتھ انضمام نے پی سی بی کو ٹیم ہفتے قبل انگلینڈ بھیج کر ہیمپشائر کاوٴنٹی میں کیمپ لگانے کیلئے بھی راضی کر لیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر نے ہوم کنڈیشنز میں انگلش ٹیم کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جس نے بہترین بیٹنگ کی حامل بھارتی ٹیم کو 2014 میں 3-1 سے شکست دی تھی ‘اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جہاں انہوں نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.