اسٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 14:44

اسٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء): اسٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی۔ جس کے بعد نئی شرح سود 5.75 فیصد ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر معاشی اعداد و شمار میں بہتری آ رہی ہے۔ مہنگائی کی شرح سالانہ اوسط 6 فیصد سے کم رہے گی۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق حقیقی معاشی نمو 5.5 فیصد کے ہدف سے کم رہے گی۔ تاہم اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔