لاہور ائیرپورٹ پر صبح چلنے والی تیز آندھی کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد پروازیں منسوخ
پیر 23 مئی 2016 14:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی، فنی خرابی اور صبح چلنے والی تیز آندھی کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد پروازیں منسوخ جبکہ آٹھ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 412،پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654کو منسوخ کر دیا گیا۔
ادھر فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651، پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز پی کے 652 ،سعودی ایئرلائنز کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 732،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔(جاری ہے)
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 313ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650کو ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تیز ہوا اور آندھی کے باعث پی آئی اے کی کراچی اور اسلام آباد جانے والی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7722ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہورپہنچی۔ شاہین ایئر کی مشہد سے آنیوالی پرواز 743پچپن منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ طیاروں کی منسوخی اور آمد و روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.