چارسدہ‘ رمضان المبارک کے ایک ہفتہ بعد صوبہ خیبر پختو نخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کو ٹریننگ دی جائیگی،میاں امیر نواز کاکاخیل
منگل 24 مئی 2016 11:51
چارسدہ۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) ماسٹر ٹرینر عازمین حج میاں امیر نواب کا کا خیل نے حج ٹرینگ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ رمضان المبارک کے ایک ہفتہ بعد صوبہ خیبر پختو نخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کو ٹریننگ دی جائیگی جس کی نگرانی ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی کرینگے اور وہ عازمین حج کووزارت مذہبی امور کی طرف سے ضروری ہدایات بھی دینگے ۔
میاں امیر نواب کا کا خیل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر یٹ حج کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کو دوروزہ حج ٹر یننگ دی گئی ۔(جاری ہے)
رمضان المبار ک کے ایک ہفتہ بعد ماسٹر ٹرینر خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کے احکامات اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے خصوصی ہدایات دینگے۔انہوں نے خیبر پختونخواہ کے جملہ ماسٹر ٹرینرز کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے ٹریننگ سنٹروں میں پہنچ جائے اور عازمین حج کی تربیت اور مذہبی امور کے ساتھ مکمل تعاون میں کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مذہبی امور حج سردار محمد یوسف اور سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل نے حجاج کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ بیت اللہ شریف میں توسیع کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کسی کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.