پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا
ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:53
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا کاروباری زندگی مفلوج شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے سارا دن بجلی نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبار بری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا ماہانہ کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں سارا دن بجلی نہیں ہوتی اور جب گھر جائیں تو اندھیروں میں ہی کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوسری طرف طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات میں بجلی نہ ہونے کے باعث طلباء کو پیپرز کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ ابھی گرمی کا موسم شروع نہیں ہوا بدترتین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور انہیں نواز حکومت کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے بجلی نہ ہونے سے لوگ پینے کے پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا اعلانات تک کرنا گوارہ نہ کیا ہے اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس سے تاجر، شہریوں،اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.