بجٹ میں ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ‘ ٹیکس نہ دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ‘وزیر خزانہ
بدھ 25 مئی 2016 14:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ‘ ٹیکس نہ دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ‘عالمی سطح پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی معیشت دنیاکی 18 ویں کامیاب معیشت ہوگی ۔توقعات اور خدشات کے عنوان سے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جس وقت مسلم لیگ (ن) برسراقتدار میں آئی تھی تب ملکی معاشی حالت بہت خراب تھی اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اس وقت ماہرین کہتے تھے کہ پاکستان کی حالت درست ہونے میں 4 سے 5 سال کا عرصہ لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل چیلنج تھا مگر ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے روڈ میپ تیار کرکے نئے سفر کا آغاز کیا اور محض 3 سال کے مختصر عرصے میں پاکستان کی معیشت درست سمت پر لے آئے ہیں ۔(جاری ہے)
اسحاق ڈا ر نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے حد اضافہ ہو گیا تھا ، ملک کی صنعتیں بجلی اور گیس بحران کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھیں اور ملک میں ٹیکس اداکرنے کی شرح شرمناک حد تک کم تھی مگر ہم نے ان مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کوشش شروع کر دی اور مالیاتی نظم و ضبط کے تحت اپنے اخراجات میں کمی کی اور وزیرا عظم کے صوابدیدی فنڈ کو 4ارب روپے سے صفر کر دیا ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی معیشت دنیاکی 18 ویں کامیاب معیشت ہوگی، ہماری کوشش ہوگی کہ2030 تک پاکستان کوو اس صف میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے بجٹ میں ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ‘ ٹیکس نہ دینے والوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیں گے،اخراجات کم کرکے ترقی کی شرح میں اضافہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.