کانسٹیبل محکمہ پولیس کا بنیادی یونٹ ہے اس کی تبدیلی سے ہی پولیس کلچر تبدیل ہو گا ۔ آرپی او
بدھ 25 مئی 2016 19:26
ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے پولیس افسران سے میٹنگ کی جس میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان و دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ایک بنیادی یونٹ ہے ۔
اسکی تبدیلی سے ہی پولیس کلچر تبدیل ہو گا ۔ پولیس افسران خوش اخلاقی سے لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں نااہل پولیس افسران کو کڑے احتساب سے گزارا جاتا ہے۔ جو پولیس آفیسر اچھا کام کرے گا اسکو انعام تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا ۔(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے ضلع وائز کرائم کے بارے میں بریفنگ لی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ا نہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں کرائم کی صورت حال تسلی بخش ہے ۔ انہوں نے اسمیں مزیدبہتری لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجن میں سرج آپریشن کا تسلسل جاری رکھا جائے ۔ بلکہ اس میں مزید تیزی بھی لائی جائے ۔ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی تعداد کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیے ۔ کیونکہ یہی لوگ جیل سے رہا ہو کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر اسکی اطلاع دیں گے اور ان سے شورٹی بانڈ بھی لیے جائیں ۔آخر میں انہوں نے جملہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں کی باقاعدہ انسپکشن کریں اور انکے ریکارڈ کو اپ گریڈ رکھیں اسکی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر میرے دفتر بھجوائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.