پی ایس- 106میں پاسبان امیدوار کا غریب آبادمیں قائم انتخابی کیمپ نامعلوم شرپسندوں نے اکھاڑ دیا
بدھ 25 مئی 2016 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) پاسبان پاکستان کے نامزد امیدوار برائے ضمنی انتخاب حلقہ PS-106کے جواد شیرازی کا غریب آباد مین روڈ پر قائم انتخابی کیمپ نامعلوم شرپسندوں نے اکھاڑ دیا اور حلقہ میں لگائے گئے بینرز اور پینا فلیکس بھی مختلف علاقوں سے اتارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب حلقہ پی ایس 106سے پاسبان پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار جواد شیرازی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں غریب آباد کی مین چورنگی پر لگایا گیا کیمپ منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے اکھاڑ دیا اور حلقے میں لگائے گئے مختلف علاقوں سے پاسبان کے انتخابی بینرز اور پینا فلیکس اتارے گئے۔
پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر اعظم منہاس اورنائب صدر عبدالحاکم قائد نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور الیکشن کمیشن ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
پاسبان کے امیدوار جواد شیرازی نے کہا کہ شروع دن سے پاسبان الیکشن کمیشن سے فوج کی نگرانی میں انتخاب کرانے کا مطالبہ کرتی آرہی ہے اور حالیہ واقعہ کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاید شرپسند عناصر ترقی یافتہ پرامن اور خوشحال کراچی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اس لئے پاسبان کے کراچی صوبہ کا مطالبہ ان عناصر کو ہضم نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان نے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے اور ملک اور عوام کا درد رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاسبان کے امیدوار کو عوام کی پذیرائی حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.