صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 ضمنی الیکشن ،کئی امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال
بدھ 25 مئی 2016 20:09
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14آر او نے کئی امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال کر دیے، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر ہونے والے ضمنی الیکشنکے سلسلے میں مختلف امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے فارم کی بحالی کے لیے آر او محمد حسن چاچڑ کے پاس امیدوار پیش ہوئے جس پر آر او نے پیپلز پارٹی کے میر اورنگزیب پنہور ،جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری، مسلم لیگ نواز کے محمد اسلم ابڑو، تحریک انصاف کے میر راجہ خان جکھرانی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر کے فارم بحال کر دیے ۔
جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں فارم کی بحالی کے بعد امیدواروں کی جانب سے سیاسی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے مختلف تنظیموں کے امیدواروں کی جانب سے عوام کے ساتھ رابطے بحال کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں شہریوں کی جانب سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی کیوں کہ الیکشنکی تاریخ ماہ مبارک رمضان میں رکھی گئی ہے اس لیے عام لوگ الیکشنکی گہما گہمی میں حصہ لینے کے بجائے اپنا وقت عبادت میں گزارنے میں مصروف رہیں گے ۔
اس سلسلے میں عوام سے رائے معلوم کی گئی تو عوام کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں عبادت کی جاتی ہے اس لیے ہم الیکشن کی اس گہما گہمی میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ الیکشن میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ بھی کم رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.