ڈاکٹر جمال ناصر کا امریکی ڈرون حملے سے پید اہونے والی صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو جرتمندانہ اور دو ٹوک موقف پر خراج تحسین
بدھ 25 مئی 2016 22:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء ڈاکٹر جمال ناصر نے امریکی ڈرون حملے سے پید اہونے والی صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جرتمندانہ اور دو ٹوک موقف پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی ‘ خود مختاری اور سالمیت کے بارے میں انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے جن حقائق کی نشاندہی کی ہے وہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں اور کسی بھی ملک کی خودمختاری کو اس طرح چیلنج نہیں کیا جاسکتا جس طرح پاکستان میں ملا منصور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ نے ڈرون حملے کو گہری سازش سے تعبیر کرکے معروضی حالات و واقعات کو مدلل انداز میں پوری تفصیل کے ساتھ دنیا پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات اور امن کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی اور مذاکرات کامیابی سے پائیدار امن کی راہ نکالی جاسکتی تھی لیکن امریکی کارروائی سے پاکستان کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.