وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کو ملک بھر میں جاری کیے گئے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا حکم دیدیا
میاں محمد ندیم جمعرات 26 مئی 2016 00:42
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کو ملک بھر میں جاری کیے گئے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کا حکم دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ حکم افغان طالبان کمانڈر ملا اختر منصور کے پاس مبینہ پاکستانی شناختی کارڈ کی موجودگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد دیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد جائے حادثہ سے ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ ملا تھا۔شناختی کارڈ ملنے کے بعد پاکستانی اداروں پر یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کس طرح ایک افغان شدت پسند لیڈر کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے جس پر وہ بیرون ممالک کے سفر بھی کرتا رہا ہے۔(جاری ہے)
چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ دو روز کے دوران روڈ میپ طے کرکے دیں کہ کس طرح ان شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام نہیں جانا چاہیے کہ پاکستانی شناختی کارڈ جو کوئی بھی چاہے خرید سکتا ہے اور پیسے دے کر حاصل کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کے بعد یہ معاملہ سامنے آئے گا کہ کتنے غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں دو لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا عمل احسن طریقے سے کیا جائے اور عام شہریوں کو اس سے متعلق کوئی پریشانی نہ ہو۔انھوں نے نادرا کے چیئرمین کو حکم دیا کہ وہ اس ادارے میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں کیونکہ اتنے حساس ادارے میں بدعنوان عناصر کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.