پانامہ لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر
سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 14:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء) :پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹی او آرز کی تیاری کے لیے ڈرافٹ کا پہلا مرحلہ طے کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے اتفاق رائے سے چھ میں سے چار نکاتی پری ایمبل تیار کر لیا گیا ہے۔
جس میں اپوزیشن اور حکومت کے مشترکہ نکات شامل ہیں۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں ٹی او آر کے خدوخال کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا۔ انہوںنے بتایا کہ کمیٹی کل ہونے والے اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے متفقہ ٹی او آرز پر باقاعدہ بحث شروع ہو جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم مکمل اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ٹی او آرز کے چار نکاتی ابتدائیہ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے خندہ پشانی سے حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ہمیں ایسا رویہ نظر نہیں آیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے اپنا ابتدائیہ حذف کر کے ان کا منظور کیا اور اتفاق رائے کیا۔ کل کی میٹنگ میں سارے معاملے کو شق وار لیا جائے گا۔ اور آئندہ اجلاس میں ڈرافٹ کا دوسرا مرحلہ کل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا جو بیان میڈیا پر چل رہا ہے اس کی وضاحت کے لیے میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے حکومتی ٹی او آرز مسترد ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال اپنے ٹی او آرز پر اصرار کیا جا رہا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پندرہ میں سے دو سوالات نکالنے کو تیار ہیں لیکن ہم اپنے تیرہ سوالات پر اب بھی قائم ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کے باوجود اختلاف بدستور موجود ہے۔ حکومت اگر اپنے سوالات بھی ڈالنا چاہتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے ہمارے پندرہ سوالات بے معنی نہیں ہیں۔ہر سوال کے پیچھے ایک قانون شکنی موجود ہے، قانون شکنی ہوئی تب ہی تو سوال نے جنم لیا۔نیک نیتی سے معاملے کو آگے بڑھانا ہو گا۔مبہم ٹی او آرز اپوزیشن کو کسی صورت قبول نہیں ہیں کیونکہ ہم اپوزیشن اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی ممبر کی مداخلت قابل قبول نہیں ہو گی، بنیادی مسائل پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ہم اس انکوائری کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔اور اس کے لےے ہم نے حکومتی اراکین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔آج کی میٹنگ کا ماحول خوشگوار رہا۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس پر تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.