وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ عہدے سے مستعفی، استعفے میں شکوے شکایتیں کرڈالیں
ابھی تک استعفیٰ موصول نہیں ہوا، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس
جمعرات 26 مئی 2016 16:30
اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ عہدے سے مستعفی ہوگئے‘ استعفے کے متن میں شکوے شکایتیں کرڈالیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ابھی تک استعفیٰ موصول نہیں ہوا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا۔
وزیراعظم کو بھجوائے گئے استعفے کے متن میں انہوں نے شکوے شکایتیں کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے 29اپریل کو تفصیلی ملاقات کرکے حلقے کے مسائل کا ذکر کیا تھا وزارت کے اختیارات کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا لیکن کچھ نہ ہوا۔ حلقے کے مسائل حل نہیں کروا سکتا لہذا میرا وزارت پر رہنا مناسب نہیں۔(جاری ہے)
دوسری طرف ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیر مملکت مواصلات کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا استعفیٰ موصول ہوا بھی تو فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
واضح رہے کہ عبدالحکیم بلوچ نے گزشتہ سال بھی استعفیٰ دیا تھا تاہم کیپٹن (ر) صفدر کی یقین دہانی کے بعد واپس لے لیا تھا۔ عبدالحکیم بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 258 سے کامیاب ہوئے تھے پہلے وہ وزیر مملکت برائے ریلوے رہے اور جون 2014 میں انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات بنایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.