حکومت اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکے، فقیر حسین صدربلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن
جمعرات 26 مئی 2016 17:19
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر و ریٹائرڈ ڈی آئی جی فقیرحسین ،بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر فرحان خان نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکیں صوبائی سطح پر کھیلوں کے معاملات کو صوبائی سپورٹس پالیسی 2009ء کی روشنی میں چلانے کے علاوہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ایسوسی ایشنز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدایوب خان خلجی ، رشیدخان نورزئی اوردیگر سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 12جون 2013ء کو سپورٹس پالیسی کے مطابق محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ہوئے انتخابات میں میر شاہنواز مری صدر ، ڈی آئی جی (ریٹائرًڈ) ریاض احمد سیکرٹری اور ایوب خان خلجی خازن منتخب ہوئے اور سپورٹس پالیسی کے مطابق بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 11جون 2017کو ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کھیلوں سے وابستہ سابق سیکرٹری بلوچستان اولمپک محمد افضل اعوان جن کا تعلق ایتھلیٹکس کھیل سے وابستہ رہا ہے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اس پر دس سال کی پابندی لگائی ہے اس لئے انکا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بلوچستان کے کھیلوں کے معاملات سے الگ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد سے افضل عوان مسلسل اسی کؤشش میں مصروف ہے کہ ایک متوازی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن قام کی جائے جس کے خلاف کھیلوں سے وابستہ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کیا اور معزز عداالت نے اس پر حکم امتناعی جاری کرکے افضل اعوان کی سربراہی میں ہونے والے غیرقانونی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کو روک دیا ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورانکی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو صوبائی کھیلوں کے معاملات میں دخل اندازی سے روکیں صوبائی سطح پر کھیلوں کے معاملات کو صوبائی سپورٹس پالیسی 2009ء کی روشنی میں چ لانے کے علاوہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ایسوسی ایشنز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.