سعودی عرب، ایران حج ضوابط اور انتظامات پر متفق
جمعرات 26 مئی 2016 19:36
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کے ساتھ ایرانی عازمین حج سے متعلق انتظامات کے بارے میں بات چیت مثبت رہی ہے اور دونوں ملکوں کے وفود نے ان انتظامات سے اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر حسین شریف نے کہا ہے کہ مملکت اور اس کی قیادت دنیا بھر سے آنے والے حجاج کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انھوں نے ایرانی وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ''طرفین نے عازمین حج کے لیے انتظامات کے علاوہ ان کی تنظیم اور انھیں خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے''۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وفد کی آمد کے بعد طرفین میں ایک الیکٹرانک ویزا استعمال کرنے سے متعلق ایک سمجھوتا طے پاچکا ہے۔(جاری ہے)
یہ الیکٹرانک ویزا ایرانی عازمین حج کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے کیونکہ تہران میں سعودی سفارت خانہ بند ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے حج سے متعلق تمام سعودی قواعد وضوابط اور شرائط سے اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی وفد یہ دورہ سعودی عرب کے نئے وزیر حج کی دعوت پر کررہا ہے۔ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے 12 مئی کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی عازمین حج کے لیے اس سال ابھی تک حج کے انتظامات نہیں کیے جاسکے ہیں۔اس لیے وہ حج پر نہیں جاسکیں گے۔اس کے بعد ایرانی حکومت نے از خود ہی اپنے شہریوں کے حج کے لیے حجاز مقدس جانے پر پابندی عاید کردی تھی۔ ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.