روسی ٹینس فیڈریشن نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث عبوری معطل ماریا شراپوا کو ریواولمپک کیلئے منتخب کرلیا

ریو اولمپک میں ماریا شراپوا کی شرکت کی تصدیق فرنچ اوپن کے دوران ہوجائے گی، ایف ٹی آر صدر شامل ٹیرپشیوف

جمعرات مئی 21:49

روسی ٹینس فیڈریشن نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث عبوری معطل ماریا شراپوا ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی۔2016ء) روس کی ٹینس فیڈریشن نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث عبوری طور پر معطل ماریا شراپوا کو ریواولمپک 2016 کے لیے چاررکنی ٹیم میں منتخب کرلیا جو ویمنز سنگلز مقابلوں میں حصہ لے گی۔روسی نیوز ایجنسی ٹاس کی رپورٹ کے مطابق ریو اولمپک میں ماریاشراپوا سمیت دیگر تین کھلاڑی سویٹلانا کزنیٹسوا، اناسٹاسیا پالیوچینکوا اور ڈیریا کاسیٹکینا ویمنز سنگلز میں روس کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

ریو اولمپک گیمز کے قواعد کے مطابق کوئی بھی ملک عالمی درجہ بندی میں بہترین پوائنٹس رکھنے والی چارکھلاڑیوں کو منتخب کر سکتا ہے۔ماریاشراپوا کو رواں سال 12 مارچ کو معطل کیا گیا تھا جس کے بعد تاحال انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے انھیں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث ریو اولمپک میں ان کی شرکت ابھی تک واضح نہیں۔روس کی ٹینس فیڈریشن (ایف ٹی آر)کے صدر شامل ٹیرپشیوف نے پہلے ہی کہا تھا کہ ریو اولمپک میں ماریا شراپوا کی شرکت کی تصدیق فرنچ اوپن کے دوران ہوجائے گی۔ایف ٹی آر 6 جون سے قبل ہی ماریا کی اولمپک میں شرکت کے لیے درخواست جمع کرادے گی دوسری صورت میں متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :