جیف لاسن کاآرتھر کو وسیم اور میانداد سے استفادہ کرنے کا مشورہ
جمعہ 27 مئی 2016 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)پاکستان کے سابق کوچ اور سابق آسٹریلین باوٴلر جیف لاسن نے پاکستان کے نئے کوچ مکی آرتھر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کا کھیل بہتر بنانے کیلئے سابق عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2008 تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے جیف لاسن نے مڈ ڈے کو انٹرویو میں آرتھر کو خبردار کیا کہ انہیں اپنے نقطہ نظر پر عمل کروانے سے قبل کام کرنے کے مقامی کلچر کو سمجھنا ہو گا اور جیسے جیسے وہ مقامی کلچر اور کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے کا فن سیکھیں گے اتنا ہی کامیاب رہیں گے۔
جیف لاسن نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہونے کی وجہ سے آرتھر کو یہ فائدہ ہو گا کہ انہیں سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی تنقید کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اس کے بجائے انہیں سابق کھلاڑیوں کو اپنا ہمنوا بنانے کی ضروت ہو گی۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کیلئے 180 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے لاسن نے کہا کہ اگر آرتھر نے وسیم اکرم اور جاوید میانداد کے تجربے سے استفادہ نہ کیا تو یہ بیوقوفی ہو گی ان کا تجربہ بہت کارآمد ثابت ہو گا اور انہیں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ کی حیثیت سے مقامی کلچر کو سمجھنا ہو گا، آرتھر آسٹریلین ٹیم کا کلچر سمجھنے میں ناکام رہے اور انہیں برطرف کردیا گیا ٹیم کے انتخاب کے بارے میں سوال پر لاسن نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں ہمیشہ بیرونی دباوٴ اور اثرورسوخ ہوتا ہے تاہم ان کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ وہ اس دباوٴ کو کیسے جھیل پاتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.