پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 25 ارب 37کروڑ 43لاکھ 14ہزار روپے کی منظوری
جمعہ 27 مئی 2016 15:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی 2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر25 ارب 37 کروڑ 43 لاکھ14ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔
(جاری ہے)
صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران کے علاوہ جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی بورڈ ، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی اور ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں جن2ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام (EPI) کیلئے 25 ارب31 کروڑ 25 لاکھ 90 ہزار روپے اور لاہور میں قائم کردہ ڈرگس ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بین الاقوامی سطحی معیار کے مطابق بنانے کیلئے آئی ایس او 17025-2005 سرٹیفکیشن کی تیاری کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 6 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار روپے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.