فیصل آباد،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن دوملزم گرفتار،160 لیٹر شراب برآمد، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج
جمعہ 27 مئی 2016 21:52
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے160 لیٹر شراب اور 200لیٹر لہن برآمد، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرلے۔ آن لائن کے مطابقسی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ پیپلزکالونی اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ذواالفقار اور امجد حسین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے160لیٹر شراب اور200لیٹر لہن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم ذوالفقارکوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سے 120لیٹر شراب اور200لیٹر لہن برآمدکرلی اوراس خلاف مقدمہ نمبر307/16جرم 3/4 تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیاجبکہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم امجد حسین کوگرفتار کرلیا۔(جاری ہے)
اس کے قبضہ سے40لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر403/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ پیپلز کالونی میں درج رجسٹر کر لیا۔
سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.