پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،فوزیہ ایوب قریشی
یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے،ممبر صوبائی اسمبلی
ہفتہ 28 مئی 2016 21:05
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور28 مئی یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ اس کے بارے میں نئی نسل بالخصوص نوجوانوں کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کررہی تھیں۔
اس موقع پر یوم تکبیر اور وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا شاندار کارنامہ پاک چین راہداری ہے جس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے۔ ان کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے اور دشمن کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔(جاری ہے)
تقریب سے کوثر پروین، سراج بی بی، انیلہ، غزالہ ندیم، حمیر ا بی بی اور صفیہ سلیمان نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں28 مئی کا دن انتہائی اہم ہے جب پاکستان 7ویں ایٹمی قوت بنا اور عالم اسلام کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ میاں نواز شریف کی جرأت مندی کو دنیا نے لالچ کے ذریعے للکارا لیکن ان کا عزم پسپا نہیں ہوا۔ مسلم لیگ(ن) پاکستان کے آہنی دفاع کی علامت ہے اور ہم یوم تکبیر کے موقع پر وطن سے محبت کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ تقریب میں یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور وزیر اعظم پاکستان کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
قریشی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کے حادثہ میں 2بچوں سمیت3افراد زخمی
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی سندھ کاحیدرآباد سانحہ میں جان بحق افراد کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ بلو چستان بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
-
سی اے اے کی بد ترین کارکردگی، یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا
-
لاہور میں بزرگ شہری کو لوٹنے والا نقاب پوش ڈاکو داماد نکلا
-
سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ
-
راولپنڈی،کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
-
صوبہ بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کیلئے بیرک تیار ہو گئے ہیں، ترجمان
-
ڑ*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.