فرنچ اوپن ، اعصام الحق اور ڈینیل نیسٹر کی جوڑی نے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی
فاتح جوڑی نے اسپین کے کروینٹس اور اطالوی لورینزی کو7-6اور7-5کے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی
اتوار 29 مئی 2016 14:10
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر کی جوڑی فرنچ اوپن میزن ڈبلز کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔اعصام الحق کی جوڑی نے فرنچ اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل کے جوناتھن ایرلک اور برطانیہ کے کولن فلیمنگ کو 6-3 اور 7-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں اعصام الحق اور ڈینیل نیسٹر پر مشتمل جوڑی نے اسپین کے کروینٹس اور اطالوی کھلاڑی لورینزی کو 7-6 اور 7-5 کے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔(جاری ہے)
پاکستانی اسٹار فرنچ اوپن میں 9 ویں مرتبہ شرکت کررہے ہیں جبکہ وہ 34 گرینڈ سلیم ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔انھوں نے 2010 کے یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جو ان کی بہترین کارکردگی ہے۔
یوایس مینز ڈبلز کے مقابلے میں اعصام کی جوڑی ہندوستان کے روہن بوپنا سے تھی جس کے لیے انھیں دوسری دفعہ آرتھر ایشے ہیومنیٹیرین ایوارڈ 2010 سے نوازا گیا تھا۔اس سے قبل یہ ایوارڈ انھوں نے اسرائیل کے عامر ہیدید کیساتھ مشترکہ طورپر2002 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد وطن واپسی پر ان کی جوڑی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.