نئی نویلی دلہن نے سسر اور خاوند کو زہریلا مشروب پلا دیا سسر جاں بحق خاوند کی حالت تشویشناک

اتوار 29 مئی 2016 16:20

نئی نویلی دلہن نے سسر اور خاوند کو زہریلا مشروب پلا دیا سسر جاں بحق ..

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) نئی نویلی دلہن نے سسر اور خاوند کو زہریلا مشروب پلا دیا، سسر جاں بحق، خاوند کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 31 ٹوا یل کی رہائشی ثمرین کی چھ ماہ قبل اسی گاؤں کے تنویر سے شادی ہوئی جس سے وہ خوش نہ تھی۔

(جاری ہے)

اس کے تعلقات مبینہ طور پر امجد کے ساتھ تھے گزشتہ روز ثمرین نے امجد کی مدد سے مشروب میں زہریلا مواد شامل کرکے اپنے سسر محمد یٰسین اور خاوند تنویر کو پلا دیا جس کے نتیجہ میں محمد یٰسین موقع پر جاں بحق ہوگیا تنویر کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا گیا۔

پولیس نے ثمرین کوگرفتار کرلیا اس کا مبینہ آشنا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ متوفی محمد یٰسین کے بیٹے محمد افضل کی مدعیت میں تھانہ شاہبھور نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :