صدرممنوں حسین کی صحت بارے قیاس آرائیاں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں،ترجمان
صدر مملکت مکمل طور صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، ذرائع ابلاغ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہئے،ترجمان ایوان صدر
اتوار 29 مئی 2016 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء)ایوان صدر نے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گردش کرنے والی ان اطلاعات کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں صدر مملکت کی صحت کے بارے میں قیاس آرائی کی گئی ہے۔اتوار کو ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت مکمل طور صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس اطلاع میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز طبی معائنے کے لیے کسی اسپتال گئے۔
انھوں نے بتایا کہ صدر مملکت نے دن میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی اور شام میں ایوان صدر میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت غیر ملکی فوجی افسروں کے اعزاز میں عشائیے میں بھی شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
گندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.