ایلو مینیم فاسفائیڈ گولیاں محکمہ زراعت کے رجسٹرڈ ڈیلر ہی فروخت کر سکتے ہیں‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

پیر 30 مئی 2016 14:27

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء)ایلو مینیم فاسفائیڈ گولیاں محکمہ زراعت کے رجسٹرڈ ڈیلر ہی فروخت کر سکتے ہیں ۔بغیر لائسنس کے یہ گولیاں فروخت کرنا قانونی جرم ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ بہاولنگر ملک مظہر حسین نے ہارون آباد میں پر علی اکبر علی ،زاہد حسین انجم سمیت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایلو مینیم فاسفائیڈ (گندم میں رکھنے والی گولیاں )باقاعدہ زرعی ادویات میں شمار ہو تی ہیں اور دوسری زرعی ادویات کیطرح انکا مکمل ریکارڈ (خرید وفرخت کنندہ کا مکمل نام وپتہ)رکھنا ضروری ہے اور محکمہ زراعت کے رجسٹرڈ ڈیلر ز ہی اس کو فروخت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور محکمہ زراعت کے رجسٹرڈ ڈیلر ز کو بھی یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یہ گولیاں نابالغ بچوں اور غیر ضرورت مند لوگوں کو ہر گز نہ دی جائیں ۔

صرف ضرورت مند لوگوں کو مکمل ریکارڈ رکھ کر دی جائیں ۔اور انکے شناختی کارڈ کا نمبر بھی لکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جو دوکاندار بغیر لائسنس کے یہ گولیاں فروخت کرتا ہوا ضلع بھر میں سے کہیں بھی پکڑا گیا تو اسکے خلاف رولز 11-Aاور پیسٹی سائیڈ آرڈینینس 1971ء تر میم شدہ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور یہ ناقابل ضمانت جرم کے ضمرے میں آتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث نئی کاشت شدہ کپاس کی فصل کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے لہذا کاشتکار حضرات فصل کو بروقت پانی اور زرعی ہاکھادوں کا استعمال کریں تا کہ فصل بہتر طر یقے سے پروان چڑھ کر زیادہ پیدوار کے حصول کا زریعہ بن سکے ۔