بھارت میں مفت کرکٹ نشریات کیخلاف کوشش ناکام

سپریم کورٹ نے نجی براڈکاسٹنگ کمپنی کی اپیل کو مسترد کردیا

پیر 30 مئی 2016 15:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) بھارت میں کرکٹ کی مفت نشریات کے خلاف کوشش ناکام ہوگئی، بھارتی سپریم کورٹ نے نجی براڈکاسٹنگ کمپنی کی اپیل کو مسترد کردیا، دو رکنی بینچ نے حکم دیا ہے کہ تمام براڈکاسٹرز ہرقسم کے اشتہارات اور اسپانسرز لوگوسے پاک ’لائیوفیڈ‘ سرکاری ادارے پرسار بھارتی کو فراہم کریں، اسکورکارڈز وغیرہ پر بھی لوگو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارت میں 2007 اسپورٹس ایکٹ کے تحت تمام براڈ کاسٹرز کیلیے ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ اہم ایونٹس کی لائیو فیڈز ملکی براڈکاسٹنگ ادارے پرسار بھارتی کو نہ صرف فراہم کریں بلکہ یہ ہر قسم کے اشتہارات اور اسپانسرز لوگو سے بھی پاک ہونی چاہیے۔ ایکٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جب تک نشریاتی حقوق کے حامل ٹی وی اور ریڈیو سروسز لائیو فیڈ سرکاری ادارے کو نہیں دیں گے، انھیں کیبل یا ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس کے ذریعے بھی نشریات کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ایکٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں بسنے والے تمام افراد کو ان کی مالی حیثیت سے قطع نظرمفت کرکٹ اور دوسرے اسپورٹنگ ایونٹس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :