صحت یابی کیلئے دعاؤں پر قوم کا شکر گذار اور احسان مند ہوں، جب تک صحت ٹھیک ہے فرائض نبھانا میری قومی ذمہ داری ہے ،بجٹ کے حوالے سے اب تک جتنا کام ہوا مشاورت میں شامل رہا، آئندہ بھی سب معاملات اچھی طرح ہوں گے
وزیراعظم نواز شریف کی پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو
پیر 30 مئی 2016 18:56
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے صحت یابی کیلئے دعاؤں پر قوم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے میری صحت کیلئے دعاکی، قوم کا احسان مند ہوں،جب تک صحت ٹھیک ہے فرائض نبھانا میری قومی ذمہ داری ہے بجٹ کے حوالے سے اب تک جتنا کام ہوا مشاورت میں شامل رہاہوں، آگے بھی سب معاملات اچھی طرح ہوں گے۔
وہ پیر کو لندن میں قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کے خصوصی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کروں گا،ساری بات سنوں گا اور اجلاس میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ جب تک صحت ٹھیک ہے فرائض نبھانا میری قومی ذمہ داری ہے۔
بجٹ کی مشاورت میں پہلے بھی شریک رہاہوں آگے بھی سب اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے میری صحت یابی کیلئے دعا کی،مسلمان،عیسائی اور ہندو سمیت سب مذاہب کے ماننے والوں نے میرے لیے دعا کی سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.