بلاول بھٹوزرداری کا جلسوں سے خطاب صرف سیاسی بیان بازی نہیں، انہوں نے عوام کو سچ سے آگاہ کیا،مخالفین کو اس سچ کے خلاف واویلا مچانے کے بجائے اپنی اصلاح کرلینی چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجو جوکھیو،ڈاکٹر بہادر ڈاہری
پیر 30 مئی 2016 20:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجو جوکھیو،ڈاکٹر بہادر ڈاہری اورڈاکٹر ستار راجپرنے حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہرزہ سرائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے چیئرمین ہیں م،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی پارٹی ہے لہذا زعیم قادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جب بھی بات کریں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن مہم اور سیاسی جلسوں میں آج تک جو کچھ بھی کہا ہے وہ صرف سیاسی بیان بازی نہیں، بلکہ انہوں نے عوام کو صرف سچ سے بھی آگاہ کیا اور لہذا مخالفین کو اس سچ کے خلاف واویلا مچانے کے بجائے اپنی اصلاح کرلینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، بھٹو وراثت کا امین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وژن کا ہی تسلسل ہیں اور ان کاتقابل ملک کی کسی بھی سیاسی شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.