ماں جی ٹھیک ہوں، آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا آپریشن تھیٹر جانے سے قبل والدہ سے ٹیلی فونک رابطہ
منگل 31 مئی 2016 14:09
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل اپنی والدہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ ماں جی میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، نواز شریف آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی گلے ملے۔
(جاری ہے)
منگل کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے اپنی والدہ کو ٹیلیفون کر کے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ماں جی میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ بہت جلد خیریت سے واپس آئیں ۔
وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گلے بھی لگایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پرسکون ہیں اور آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے ان کا حوصلہ بلند تھا، کلثوز نواز، حسن نواز،خ حسین نواز اور شہباز شریف ہسپتال میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.