نوازشریف کیلئے گیل،پیٹرسن سمیت قومی کرکٹر ز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار
منگل 31 مئی 2016 14:45
لندن، ممبئی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل اور انگلینڈ کے مایہ بلے باز کیون پیٹرسن سیمت قومی کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کامیاب سرجری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرس گیل اور کیون پیٹرسن کی نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیہ ویڈیو پیغام قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے شیئر کیں۔
کرس گیل کا کہنا تھا کہ 'میری نیک خواہشات اور دعائیں لندن میں موجود وزیراعظم کے لیے ہیں، میں ان کی کامیاب سرجری کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور امید ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہو'۔جارح مزاج بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ 'جناب محمد شریف خد آپ اور آپ کے خاندان پر مہربان ہو جبکہ ہم سب آپ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں'۔(جاری ہے)
احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیساتھی کھلاڑی کیون پیٹرسن کا بھی اسی طرح کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
پیٹرسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'سب اچھا ہوگا، نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ سب کچھ بہتر ہوگا'۔وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے جہاں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وہی قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل، محمد حفیظ اور سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو پیغامات جاری کیے۔محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.