لاہور ہائیکورٹ نے گستاخانہ مواد چھاپنے کے الزام میں گرفتار ملزم کیخلاف ٹرائل عدالت کی جاری کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی
منگل 31 مئی 2016 19:06
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے گستاخانہ مواد چھاپنے کے الزام میں گرفتار ملزم کیخلاف ٹرائل عدالت کی جاری کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے مقدمے سے توہین رسالت کی دفعات خارج کرنے کی درخواست پرفریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت کے دوران.ملزم طاہر مہدی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دو ہزار بارہ میں پہلے سے درج مقدمے میں ملزم کوگواہ کے کہنے پہ ملزم نامزد کیا گیا.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے پر جاری ٹرائل کورٹ کی کاروائی روکتے ہوئے ملزم کے خلاف توہین رسالت کی دفعہ دو سو پچانوے سی خارج کرنے کا حکم دیا جائے.جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ الزام لگنے سے کسی کو سزاء نہیں ہو جاتی,عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پر ہی سزائیں سناتی ہیں.مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت میں چھ گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ,,ملزم مقدمے کو التواء میں ڈالنے کے لئے تاخیری حربے آزما رہا ہے لہذاملزم کی جانب سے دائر درخواست مسترد کی جائے.جس پر عدالت نے گستاخانہ مواد چھاپنے کے الزام میں گرفتار ملزم کیخلاف ٹرائل عدالت کی جاری کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.