ہائی کورٹ ملتان بنچ نے نرسنگ کی طالبہ کوسکول سے خارج کرنے کے پرنسپل کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا، تعلیم جاری رکھنے کی اجاز ت
منگل 31 مئی 2016 21:38
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول ساہیوال سے نرسنگ کی طالبہ سعدیہ رشید کو سکول سے خارج کرنے کے پرنسپل ڈاکٹر اسرار ظفر کے حکم کو کالعدم قرار دیکر طالبہ کو کلاس میں بیٹھ کر تعلیم جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے اور پرنسپل کو یکم جون کو عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے ۔
22اپریل کو پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول ساہیوال کے ہوسٹل کی دیوار گرنے سے تین طالبات کے زخمی ہونے کے بعد ہوسٹل انتظامیہ کی بے حسی پر پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول ساہیوا ل کی سینکڑوں طالبات نے احتجاجی جلوس نکالا نور شاہ ساہیوال روڈ بلا ک کرکے سکول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات وظائف میں کٹوتی بند کرنے ، خستہ حالت ہوسٹل کی مرمت اور صفائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر نرسنگ کی طالبات نے احتجاج ختم کر دیا تھا اس احتجاج کے بعد سکول کے پرنسپل نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے28اپریل کو ایک طالبہ سعدیہ رشید کو سکول اور ہوسٹل سے خارج کر دیا جبکہ جلوس کی قیادت کرنے والی طالبہ نمرہ اور دیگر تین طالبات کے وظائف ضبط کر لیے تھے اور ان طالبات سے زبر دستی معافی نامے بھی لکھوائے تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.